کانپور ( یو این پی) کانپور کے علاقے فرخ آباد میںہونے والے سسر کی جانب سے دلہن کی سہیلی کا بوسہ لینے پر بارات دلہن لیے بغیر واپس لوٹ گیی۔نگلہ خیربند کی روچی کی شادی نہرو نگر کے راجیش سے طے قرار پائی تھی، تاہم بینڈ باجا اور بارات اس وقت خالی ہاتھ گھر واپس لوٹ گئی جب دلہے کے باپ بابو رام نے ایک رسم”جیمل“ کے دوران سب کے سامنے اسٹیج پر موجود دلہن کی سہیلی کا بوسہ لے لیا، بابو رام کے اس فعل کو سخت ناپسندیدگی کی نظر سے دیکھا گیا اور روچی نے اپنے گھر والوں سے صاف کہہ دیا کہ وہ ایسے اخلاق باختہ باپ کے بیٹے سے شادی کے لئے تیارنہیں۔ بابو رام کی جانب سے معافی تلافی کام نہیں آئی جبکہ دلہن کو منانے کی بھی ساری کوششیں ناکا م رہیں۔دلہن والوں نے دلہے سے سارے زیورات اور کپڑے واپس کرنے کا مطالبہ کردیا اور بارات کو واپس جانے کی اجازت اس وقت ملی جب انہوں نے 27ہزار نوسو روپے واپس کردییے۔