اسلام آباد(یو این پی)عام انتخابات 2013میں ہونے والی مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج (سوموارکو) ہوگا۔ کمیشن نے عام انتخابات 2013میں ہونے والی مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پرسابق نگران وزیر اعلی پنجاب نجم سیٹھی اورسینئرصحافی حامد میر کو بھی جرح کے لئے طلب کررکھا ہے، یاد رہے کہ جمع کو تمام فریقین کے وکلاء کی سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد پر جرح مکمل ہو نے کے بعد کمیشن نے اجلاس سومواردن ڈیڑھ بجے تک ملتوی کردیا تھا ، دوسری جانب جماعت اسلامی اور دیگر سیاسی جماعتوں نے گواہان کی فہرست جوڈیشل کمیشن میں جمع کرادی ہے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے وکیل عبدالحفیظ پیرزادہ پیپلز پارٹی کی جانب سے دائر اعتراضات کے حوالے سے بھی دلائل دینگے۔