کوئٹہ (یو این پی)وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ نے مستونگ واقعہ کے بعد (کل)دو جون کو کل جماعتی کانفرنس طلب کرلی وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ نے سانحہ مستونگ پر 2 جون کو کل جماعتی کانفرنس طلب کرلی سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کانفرنس وزیراعظم سے مشاورت کے بعد طلب کی گئی ہے۔ کانفرنس میں سانحہ مستونگ کے بعد کی صورت حال اور اقدامات پر متفقہ لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔