پی سی بی نے آئی سی سی کی صدارت کیلئے ایشین بریڈ مین ،،ظہیر عباس ،، کا نام بھجوادیا

Published on June 3, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 519)      No Comments

2
لاہور(یو این پی)پی سی بی نے آئی سی سی کی صدارت کیلئے ظہیر عباس کا نام آئی سی سی کو بھجوا دیا ۔تفصیلات کے مطابق نجم سیٹھی کی آئی سی سی کی صدارت کسی سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر کودینے  کے حق میں رضا کارانہ  دست برداری کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس عہدے کے لیے ظہیر عباس کا نام آئی سی سی کو بھیج دیا۔سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے مایہ ناز بلے باز ظہیر عباس نے ٹیسٹ کیرئیر میں اٹھتر میچز کھیلے جن میں بارہ سنچریوں اور بیس نصف سنچریوں کی مدد سے  پانچ ہزار باسٹھ رنز سکور کیے۔پی سی بی نے ظہیر عباس کو آئی سی سی کی صدارت کے لیے نامزد کرنے کا فیصلہ سابق چیئرمین نجم سیٹھی کی صدارت کے عہدے سے دست بردار ہونے کے بعد کیا ہے۔نجم سیٹھی کو جولائی میں آئی سی سی کے صدر کا عہدہ سنبھالنا تھا تاہم انہوں نے گزشتہ روز ٹویٹر پر اعلان کیا کہ یہ کسی سابق کرکٹر کا حق ہے کہ اسے آئی سی سی صدارت کا اعزاز ملے۔اس لیے پی سی بی کسی سابق کرکٹر کو اس عہدے کے لئے نامزد کرے۔نجم سیٹھی کی معذرت کے بعد ماجد خان اور ظہیر عباس کے نام بورڈ کے زیر غور آئے اور قرعہ ظہیر عباس کے نام نکلا جس کے بعد ان کا نام فائنل کر کے آئی سی سی کو بھیج دیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题