خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات دوبارہ کرائے جائیں : سید خورشید شاہ
Published on June 3, 2015 by admin ·(TOTAL VIEWS 464) No Comments
اسلام آباد(یو این پی)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے مطالبہ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات دوبارہ کرائے جائیں ، بلدیاتی انتخابات میں ریکارڈ دھاندلی ہوئی، دھاندلی زدہ انتخابات کو ہم نہیں مانتے ، عدالتی تحقیقات کرائی جائیں اور پیرا ملٹری فورسز کی نگرانی میں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں۔ منگل کو یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ ثابت ہو گیا جو حکومت میں ہوتا ہے اخلاقیات بھول جاتا ہے ۔ خیبر پختونخوا میں دھاندلی زدہ انتخابات کو ہم نہیں مانتے وہاں پر دوبارہ انتخابات پیرا ملٹری فورسز کی نگرانی میں کرائے جائیں انہوں نے کہا کہ کہ خیبر پختونخوا میں دوبارہ انتخابات 3 مرحلوں میں کرائے جائیں خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کی اپنی دھاندلی کا بھنڈا بیچ چوراہے میں پھوٹ گیا دوبارہ صاف شفاف انتخابات سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا ۔ سب نے دیکھ لیا کہ پی ٹی آئی کے وزراء نے دھاندلی کیلئے حد کر دی انہوں نے عمران خان کی طرف سے دوبارہ انتخابات کی پیشکشن پر کہا کہ خیبر پختونخوا میں دوبارہ الیکشن کروائے جائیں۔
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 246
Related
Free WordPress Theme