راولپنڈی (یواین پی ) ماڈل ایان علی ڈالر گرل سے چیریٹی گرل بن گئیں ،رمضان کے مہینے میں قیدیوں اور عملہ کے لئے سحری و افطاری کا خرچہ خود برداشت کرینگی ۔ماڈل گرل کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل کے قیدیوں کے لئےسحری اور افطاری کا اہتمام کرنے کی ذمہ داری لینا چاہتی ہوں،ماڈل گرل ایان علی نے نیک کام کے لئے درخواست دائر کرا دی۔تفصیلات کے مطابق ڈالر گرل بنے گی اب چیئریٹی گرل , ماڈل حسینہ رمضا ن میں قیدیوں اور عملے کے لئے سحری اور افطاری کا بندو بست کریں گی , اڈیالہ جیل میں چار ہزار قیدی جبکہ عملے کی تعداد ایک ہزار ہے ایان نے جیل حکام کو کہہ دیا کہ وہ تمام اشیا کا تخمینہ لگا کر رقم ان سے لے لیں.دوسری جانب جیل حکام نے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ملزمہ کی درخواست ہوم سیکریٹری کو منظوری کے لئے بھیج دی ہے۔ایان علی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی جیل کی زندگی پر کتاب لکھنا چاہتی ہیں اور موقع ملا تو اس حوالے سے فلم بھی بنائیں گی ۔