اسلام آباد (یواین پی ) مقبوضہ وادی کشمیر کے علیحدگی پسند رہنما اور جموں کشمیر لیبریشن فرنٹ کے رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعل ملک کا کہنا مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر بھارتی ریاستی ظلم و جبر بڑھتا جا رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی جدوجہد چل رہی ہے، جو مقاصد کے حصول تک جاری رہے گی۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بڑھتے جارہے ہیں, مودی سرکار مظلوم کشمیریوں کی حمایت کرنے پر پاکستان کو بھی آنکھیں دکھانے سے باز نہیں آرہی , ایسے میں کشمیریوں کے جذبات کیا ہیں حریت رہنما یسین ملک کی اہلیہ مشعل ملک نے سماء سے خصوصی گفت گو میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں پنڈتوں کی آباد کاری کی کوششیں کی جارہی ہیں، مقبوضہ کشمیر کے ہر شہر میں آئے روز ہڑتال اور مظاہرے ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجی بچوں اور بزرگوں کو شہید کررہے ہیں، بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری خواتین کی آبرو ریزی کی جارہی ہے، مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر بھارتی ریاستی ظلم و جبر بڑھتا جارہا ہے، گلی گلی مقبوضہ وادی کی آزادی کیلئے زور شور سے آزادی کی جدو جہد و تحریکیں چل رہی ہیں، جو مقاصد کی تکمیل تک جاری رہیں گئیں۔