تمام ادارے اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دیں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر وہاڑی ناصر جمال ہوتیانہ

Published on June 4, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 441)      No Comments

3-6-2015
وہاڑی(یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر وہاڑی ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا ہے کہ ممکنہ سیلاب اور بارشوں کے پیش نظر امدادی کاموں کو مؤثر انداز میں کرنے اور جانی و مالی نقصان کو کم سے کم رکھنے کے لیے تمام ادارے اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دیں اور اداروں کی کارکردگی کو جانچنے اور کسی بھی ہنگامی حالت میں اداروں کے درمیان مکمل ہم آہنگی کے لیے موک ایکسرسائز کی جائیگی یہ بات انہوں نے اپنے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ڈی او سی مہر امیر بخش، ای ڈی او زراعت مشتاق علی چودھری ، ڈسٹرکٹ انچارج ایمرجنسی ڈاکٹر فرزند علی ، ایکسیئن انہار ہیڈ اسلام ، ایکسیئن انہارایسٹرن بار، بزنس مینجر پی ٹی سی ایل محمد ارشاد،راؤ نعیم خالد اور دیگر افسران شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا کہ بظاہر دریائے ستلج میں سیلاب کا امکان نہیں لیکن ہمیں ہمسایہ ملک کی شرارتوں سے باخبر رہتے ہوئے کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رہنا چاہیے انہوں نے کہا کہ ممکنہ سیلاب سے جو دیہات متاثر ہو سکتے ہیں ان میں محکمہ لائیوسٹاک بروقت ویکسینیشن کرائے اور اس بارے میں اپنے اقدامات سے ایک ہفتہ کے اندر آگاہ کیا جائے محکمہ صحت دریائی علاقوں میں لوگوں کے علاج معالجہ کے لیے ضروری ادویات کا ذخیرہ بروقت محفوظ بنائے اور خصوصی طور پر سانپ اور کتے کے کاٹے کی ویکسین کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے دریائی علاقوں یا ان کے قریب کام کرنے والی فعال غیر سرکاری سماجی تنظیموں کی فہرست مرتب کی جائے اور انہیں سماجی کاموں کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی جائے انہوں نے کہاکہ ضلع کی تینوں ٹی ایم ایز ممکنہ بارشوں کی صورت میں بارش کے پانی کی نکاس کے لیے ڈی واٹرنگ سیٹ چالو حالت میں رکھیں اور زیادہ بارش کی صورت میں نشیبی علاقوں سی پانی کے فوری نکاس کو یقینی بنائیں اجلاس کے دوران محکمہ انہار کے افسران کو حفاظتی بندوں کی بروقت مرمت و دیکھ بھال کرنے کی ہدایت کی گئی

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog