لاہور(یو این پی)قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کہتے ہیں کہ سری لنکا کا دورہ اتنا مشکل نہیں جتنا سمجھا جا رہا ہے۔مصباح الحق کا کہنا تھا کہ سری لنکن ٹیم اچھا کھیلتی ہے، کوشش کریں گے کہ دورہ سری لنکا میں اچھی کارکردگی دکھائیں اور سیریز جیتیں۔باغ جناح لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مصباح کا مزید کہنا تھا کہ سپنرز اور فاسٹ باؤلر اچھی باؤلنگ کر رہے ہیں، احمد شہزاد کی کارکردگی بھی بہتر ہوئی ہے، سعید اجمل کی کمی شدت سے محسوس کر رہے ہیں۔اس موقع پر احمد شہزاد نے کہا کہ وہ ملک کے لیے بہترین کھیل پیش کر رہے ہیں۔سابق کپتان انضمام الحق نے کہا کہ ہماری کرکٹ کا انتظامی ڈھانچہ اچھا ہو گا تو اچھے کرکٹر نکلیں گے۔