لاہور(یواین پی)نامور تجزیہ نگار/کالمسٹ عقیل خان نے اپنے بیان میں کہاہے کہ روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ جو زیادتی اور قتل و غارت ہو رہی ہے اس پر امت مسلمہ کی کردار ناقابل برداشت ہے۔ برمی مسلمان نہ اپنے گھر وں میں اور نہ ہی سمندروں میں محفوظ ہیں۔ سر عام چھوٹے چھوٹے بچوں کو اذیت ناک موت دی جارہی ہے۔ کہا گئے وہ حکمران ، وہ مذہبی لیڈر جوا سلام کے نام پر سب کچھ کرنے کوتیا رہیں۔ سعودی عرب کے معاملے پر تو پاکستان کی ساری پارلیمنٹ جمع ہوگئی مگر برما کے نام پر سب کے منہ پر تالے لگ گئے ہیں۔ کیا برما کے مسلمان انسان نہیں ؟ کہاں گئے انسانیت کے دعویدار جو انسانی حقوق کی بڑی بڑی باتیں کرتے تھے ، کیوں خاموش ہے یہ امریکہ اور اسکے پٹھو؟ اسلامی ممالک میں تو فوری مداخلت کرتے ہیں مگر برما کے نام سانپ سونگ گیا ان سب کو۔ عقیل خان نے کہا کہ امریکہ بتائے کیا افغانستان، کویت، عراق اور حالیہ سعودی عرب یمن تنازعے میں اسکوکس نے دعوت دی کہ ان اسلامی ممالک میں مداخلت کرے۔ یہ غیر مسلموں کی چال ہے کہ مسلمان کو ابھرنے نہ دو اور ان کو آپس میں لڑ الڑا کر ماردو۔ ہم پاکستان کے حکمرانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایٹمی طاقت ہونے کے ناطے اپنا کردار ادا کرے اور برما کے مسلمانوں کو ان کا حق دلائے۔