ٹیکسلا(یو این پی)حضرت علیؓ کی اولاد ہونے کے ناطے اعوان قوم پوری امت کی خدمت گار ہے، نوجوان ملک و قوم کا سرمایہ ہیں،ان خیالات کا اظہار چیئرمین تنظیم اعوان ملک عمر حیات نے تنظیم اعوان کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انکا کہنا تھا کیونکہ حضرت علیؓ نے انسانیت کی خدمت کا درس دیا ہے اس لئے اعوان متحد ہو کر اعوان برادری اور پوری قوم کی خدمت کا فریضہ سرانجام دیں۔ اس نفسا نفسی کے عالم میں خدمت انسانیت کا عظیم مشن جاری رکھنا ہی انسانیت کی اصل میراج ہے۔اعوان برادری کا ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا ہونا نیک شگون ہے،ہمیں بلا تفریق اس ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے،علی اصغر اعوان صدر آل پاکستان اعوان یوتھ ونگ نے کہا کہ نوجوان ہی ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں ہمارے ملک میں بے روزگاری ، دہشتگردی اور لاقانونیت عروج پر ہے۔ ان تمام برائیوں کا سد باب اسی وقت ہوگا جب ہم بحیثیت قوم اپنا قومی اور ملی فریضہ سرانجام دیں گے، انکا کہنا تھا کہ نوجوان تعلیم پر توجہ دیں، جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کریں،اور دیگر شعبہ جات میں بھی اپنا لوہا منوانے کے لئے، محنت ۔ لگن اور جہد مسلسل کو اپنا وطیرہ بنائیں تقریب میں شریک کنٹونمنٹ بورڈ کے حالیہ الیکشن میں کامیاب ہونے والے کونسلرز ملک اظہر نواز عرف اجی، ملک عاشق اعوان نے اعوان برادری کو اپنی جانب سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دھانی کرائی ۔ تقریب میں ملک کفایت اعوان حسن ابدال سابق ناظم، ملک غلام ربانی اعوان، ملک محمد اکبر اعوان، حفیظ علوی، ملک فراز، ملک غفار اعوان، ملک غلام فرید، ملک ریاض اعوان، سینیئر صحافی و کالم نگار بابر اعوان، ملک جاوید اعوان اور اعوان برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ آخر میں علی اصغر اعوان صدر آل پاکستان تنظیم اعوان یوتھ ونگ نے ملک اظہر اعوان کو تنظیم اعوان یوتھ ونگ تحصیل ٹیکسلا کے چیئرمین اور ملک محمد اکبر اعوان کو یوتھ ونگ تنظیم اعوان تحصیل ٹیکسلا کا صدر نامزد کیا۔ تقریب کے اختتام پر ملک اظہر نواز کو وائس چیئرمین کنٹونمنٹ بورڈ واہ کینٹ کے انتخاب میں کامیابی کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی۔