کراچی (یواین پی) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کوئٹہ میں نامعلوم حملہ آوروں کی جانب سے پولیس وین پر حملہ کر کے 4 پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے کے واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان بزدلانہ کاروائیوں سے سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کا حوصلہ پست نہیں کیا جا سکتا۔ ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں عوام کے مال و جان کی حفاظت اور سلامتی کیلئے قانون نافذ کرنے والے ادارے بڑی بہادری سے دہشت گردوں کے خلاف صف آراء ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے غم زدہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کی ہے۔