بورے والا ( یواین پی ) بورے والا کے معز ز بار ممبر محمد عمران منیر ایڈ و وکیٹ پر سر عام بازار میں ظالمانہ پو لیس تشدد اور ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر اینٹی کر پش اینڈ اینٹی نا ر کو ٹکس ایسوسی ایشن آف پاکستان ملک تنظیم رضا خاں کو کر پشن اور اختیارات کا نا جا ئز استعمال کر نے پر راستے کی دیوار بننے پر اغواء کر کے حبس بے حیا میں رکھنے ، قتل و سنگین نتا ئج کی دھمکیاں دینے کے خلاف آج اینٹی کر پشن اینڈ اینٹی نارکو ٹکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے دفتر میں انجمن شہریاں بوریوالا، جنرل سیکرٹری بار رانا عمران رحیم ایڈ وو کیٹ اور چےئرمین اے ٹی آئی ضلع وہا ڑی حا فظ محمد عثمان اور سینئر صحافی سر دار عا صم ڈ وگر و دیگر کا مشترکہ اجلا س ہوا۔ جس میں معزز بار ممبر عمران منیر ایڈ و وکیٹ پر سر بازار بیمانہ تشدد اور حبس بے حیا میں رکھنے اور ڈسٹرکٹ کو ارڈینیٹر اینٹی کر پشن اور اینٹی نا رکو ٹکس ایسو س ایشن آف پا کستان ملک تنظیم رضا خاں کو کر پشن و ظلم و ستم اور اختیارات کا نا جا ئز استعمال کر نے کے خلاف دیوار بننے پر سنگین نو عیت ، قتل کی دھمکیاں اور حبس اور بے حیا میں 3گھنٹے رکھنے کے خلاف احتجاج کر تے ہو ئے سا بقہ ایس ایچ اورانا اکرم اور اس کے سا تھیو ں کے خلاف قرار داد مذمت پا س کر تے ہو ئے پو لیس گر دی کے خلاف قانونی کا روائی کا مطالبہ کر تے ہو ئے ایف آئی آرکا مطالبہ کیا ۔ اس موقعہ پر ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر اینٹی کر پش اینڈ اینٹی نا ر کو ٹکس ایسوسی ایشن آف پا کستان نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ سا بقہ ایس ایچ اوما ڈل ٹا ؤ ن رانا اکرم کا تبادلہ کرپشن اور منشیات دوست اور عوام دشمن پا لیسیوں کے منہ پرطمانچہ ہے ۔ ہم انشاء اللہ آئندہ بھی کر پٹ عنا صر کا محا سبہ کر تے رہیں گے۔ آج کی لی گئی رشوت کل کی نسل کے سامنے آئے گی۔ ہم انشاء اللہ وکلاء، صحافی ،کاروباری ، مذہبی اور سول سو سا ئٹی کے تعاون سے اس زنجیر کو مل کر توڑ یں گے۔