منڈی بہاؤ الدین؛ این اے 108 کا سلطان کون۔؟ فیصلہ آج ہوگا
Published on June 8, 2015 by admin ·(TOTAL VIEWS 569) No Comments
ضمنی الیکشن کے دوران این اے 108 میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے
منڈی بہاؤ الدین (یو این پی ) منڈی بہاؤ الدین کے حلقے این اے 108 میں سیاسی دنگل کامیدا ن آج لگے گا ، ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ نواز اور پی ٹی آئی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ این اے ایک سو آٹھ منڈی بہاؤ الدین کی نشست پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اعجاز احمد چودھری کو جعلی ڈگری اور انسانی سمگلنگ کیس میں نااہل قرار دینے پر خالی ہوئی تھی۔ آج ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ عملے کو بیلٹ پیپرز اور دیگر سامان پولیس اور رینجرز کی نگرانی میں فراہم کر دیا گیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے ممتاز احمد تارڑ اور تحریک انصاف کے محمد طارق تارڑ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ پی پی پی کے آصف بشیربھاگٹ ، جماعت اسلامی کے ریاض فاروق ساہی ، ق لیگ کے حمزہ ناصر اقبال ، راہ حق پارٹی کے شہزاد محمود صدیقی ، پاکستان عوامی تحریک کے اعظم گجر سمیت دس امیدوار میدان میں ہیں۔ الیکشن کے لئے کل 289 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ 62 پولنگ سٹیشن کو انتہائی حساس اور 112 کم حساس قرار دیا گیا ہے ، پولنگ سٹیشنز پر پولیس کے ساتھ رینجر بھی تعینات ہونگے۔ حلقے میں 4,31,269 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 2,46,830 اور خواتین ووٹرزکی تعداد 1,84,439 ہے۔
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 104
Related
WordPress主题