لاہور (یو این پی ) منہاج القرآن کا ایک ایسا عہدیدار جس نے تحریک اور مشن کیلئے 25 سالہ سروس دی، گھربار چھوڑا، نوکری چھوڑی اور منہاج ویلفئر کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کردیا وہ آج لاھور کے ایک ہسپتال میں بسترِ مرگ پر بے یارو مددگار پڑا ہے۔ ذرائع کے مطابق منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن پاکستان کے سابق ڈائریکٹرسید افتخار شاہ بخاری کا گذشتہ روز لاہور کے ایک مقامی ہسپتال میں تیسرا ڈائیلسز ہوا، مگر ابھی بھی انکی حالت خطرے سے باہر نہیں ہے۔ سید افتخار شاہ بخاری کے اہلَ خانہ نے دعا کی اپیل کرتے ہوئے خبر رساں ادارہ یو این پی کو بتایا کہ افتخار شاہ منہاج القرآن کے انتہائی مخلص جانثار ، محنتی اور باصلاحیت کارکن تھے اور ہمیشہ ڈاکٹر طاہرالقادری اور اسکے ایجنڈے کو عوام میں پروموٹ کرنے کے لئے تمام سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے مگر کچھ عرصہ پہلے سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن قادری ان سے ناراض ہوگئے اور انہوں نے اس سید زادے کو نوٹس دیا کہ اپنا بوریا بستر اٹھاؤ اور چلتا کرو ورنہ دھکے مار کرتمہیں منہاج القرآن کے مرکز سے نکال دیا جائے گا۔ سید افتخار شاہ بخاری کے ایک قریبی دوست ایس ملک نے داستانِ غم سناتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن اور عوامي تحريک کی قيادت ان مفادپرست اور احسان فراموش لوگوں کے ہاتھوں کھلونا بن چکی ہے اور تمام تر کنٹرول انہی نااہل افراد کے ہاتھوں میں ہے جن ميں انسانيت نام کی کوئی شے نہیں۔ يہ سارے آپس میں مل بانٹ کر کھاتے ہيں، یہاں پیمانہ مشن اور نظرئیے سے وفاداری نہیں چاہےکوئی کتنا ہی مخلص و محنتی اور ایماندار و دیانتدار ہو۔ اگر وہ صاحب الرائے ہو تو پہلے مرحلے میں اسے کھڈے لائن اوردوسرے میں اس سےجان چھڑانے کیلئے عجیب قسم کے حالات پیدا کرکے اسے بے بس کردیا جاتا ہے- جس کے پاس پیسہ ہو، کار ہو اور وہ مرکز پر قابض لوگوں کے غلط فیصلوں پر بھی سرَ تسلیم خم کرنے کیلئے تیار ہو، اسے کوئی بھی عہدہ مل سکتا ہے۔ سید افتخار شاہ کی غلطی محض اتنی تھی کہ کسی مالي سکینڈل کي رپورٹ جو اس تک پہنچی تھی وہ اس نےآگے براہِ راست ڈاکٹر طاہرالقادري تک پہنچا دی اور آغوش ميں ہونے والی بے ضابطگیوں اور کچھ غیر اخلاقی سرگرمیوں پر مرکزی قیادت کو نوٹس لینے کا مشورہ دیدیا۔ جسکے نتيجےميں مرکز پر قابض نااہل قیادت ان سے ناراض ہوگئی اور اپنے اس تاحیات ممبر کے سوال پوچھنے کی غلطی کو ناقابل معافی قرار دیکر انکا مؤقف سننے سے بھی انکار کردیا گیا, اس موقع پر منہاج القرآن کے ایک ممبر نے کہا کہ لوگ اللہ اور اسکے رسول صلی اللہ و علیہ وسلم کی محبت کے نام پر آتے ہیں، تن من دھن قربان کرتے ہیں اور یہ تحریک اپنے مخلص کارکنان کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرکے پھینک دیتی ہے۔
After reading the article about Syed Aftikhar Shah Bokhari I feel strange that once the information was directly provided to Dr. Tahir ul Qadri by Iftikhar Shah then where has Dr. Tahir ul Qadri vanished from the whole situation and he is not intervening to see what has been done and is being done to Iftikhar shah by the group of rascals. If it is true then entire responsibility falls on Dr. Tahir ul Qadri and he is utterly lacking to watch and see what is happening in his Organisation.