کراچی ( یو این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں دہشت گردوں کے ہاتھوں پانچ افراد کے قتل کی سخت مذمت کی ہے۔ پیر کو جاری کردہ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشت گرد اس ملک کے عوام کو لڑانے کی سازش کر رہے ہیں لیکن عوام ایسی سازشوں کو ناکام بنادیں گے اور ملک و قوم کی سالمیت اور امن کو ترجیح دیں گے۔ انہوں نے کوئٹہ سانحہ میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی شہیدوں کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا کرے۔