اسلام آباد ( یو این پی ) مسلم لیگ ن کے رہنماؤں احسن اقبال کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف پینتیس پنکچر ثابت کرنے کی بات کر رہی تھی،ایک بھی پنکچر ثابت نہیں کر سکی، دھرنے میں جمہوریت کا درس دینے والے بتائیں کہ چھبیس لاشوں کا ذمہ دار کون ہے،مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے دھاندلی کا شور و غل کیا گیا،وہ پینتیس پنکچرتو کیا ایک بھی پنکچر ثابت نہیں کر سکی،دانیال عزیز نے کہا کہ پہلے تحریک انصاف افضل خان کو بہت بڑا ثبوت کہتی رہی لیکن بعد میں انہیں گواہان کی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا، کے پی کے حکومت نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیے۔مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا کہناتھا کہ قوم منتظر ہے کہ تحریک انصاف کے وکلا منظم دھاندلی کا ثبوت پٹاری سے نکال کر عدالت میں پیش کریں گے۔