ممبئی( یو این پی ) بالی ووڈ کی کوئین کنگنا رناوت دبنگ نے فلمی مصروفیات کے باعث سلمان خان کے ساتھ فلم ’’سلطان ‘‘ میں کام کرنے سے انکار کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’’تنوویڈزمنوریٹرن‘‘ کی کامیابی کے بعدبالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کو سلمان خان کے ساتھ فلم ’’سلطان‘‘میں مرکزی کردار اداکرنے کی پیشکش کی گئی تھی تاہم اداکارہ نے دبنگ خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلم ’’سلطان ‘‘اور’’رنگون ‘‘کی شوٹنگ ایک ساتھ شروع ہوگی جس کے باعث فلم سلطان میں کام نہیں کرسکتی کیونکہ ہدایتکار وشال بھردواج سے نئی آنے والی فلم’’رنگون‘‘ میں کام کرنے کا وعدہ کرچکی ہوں۔دوسری جانب فلم ’’سلطان‘‘ میں مرکزی کردار کے لیے ڈائریکٹر علی عباس ظفر نے نے نئی ہیروئن کی تلاش شروع کردی ہے اب دیکھنا ہے سلو بھائی کے مدمقابل کس اداکارہ کوسائن کیاجاتا ہے