وزیر اعظم نے روہنگیا مسلمانوں کی مدد کیلئے پچاس لاکھ ڈالر کی منظوری دیدی

Published on June 10, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 331)      No Comments

1
اسلام آباد (یو این پی) وزیر اعظم نواز شریف نے میانمار مظالم کے حوالے سے قائم  وزارتی کمیٹی کی سفارشات منظور کرتے ہوئے روہنگیا کے مسلمانوں کی مدد کے لئے پچاس لاکھ ڈالرز امداد کا اعلان کر دیا ۔وزیراعظم اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کوبھی خط لکھیں گے۔تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم نواز شریف  نے روہنگیا مسلمانوں کی مدد کے لئے پچاس  لاکھ ڈالرز امداد کا اعلان کر دیا ہے جبکہ وزرات داخلہ کے مطابق وزیراعظم  روہنگیا کے مسلمانوں سےمتعلق اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل کوخط  بھی لکھیں گے جس میں روہنگیا مسلمانوں سے متعلق بحران کے بارے میں آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ  میانمار کی حکومت پر  سفارتی اور اخلاقی دباؤ بڑھانے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题