سیﺅل(یو این پی)جنوبی کوریا میں مرس وائرس (ریسپائیرٹری سنڈروم) سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 64 ہو گئی ہے جبکہ اس سے اب تک پانچ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔یہ وائرس عموماً مشرق وسطیٰ کے ممالک میں اثرانداز ہوتا ہے اور مشرق وسطیٰ کے باہر کسی بھی ملک میں اس وائرس کے پھیلاو کا یہ سب سے بڑا واقعہ ہے۔ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جنوبی کوریا میں اس مرض کا وائرس مشرق وسطیٰ کے کاروباری دورے سے واپس آنے والے ایک شخص کے ذریعے آیا۔مرس کا وائرس اسی وائرس کی ایک قسم ہے جس سے 2003ءمیں ہزاروں کی تعداد میں لوگ تنفس کے شدید مسائل (ریسپائیرٹری سنڈروم) کا شکار ہو گئے تھے اور جس کا نہ تو کوئی علاج اور نہ ہی کوئی ویکسین میسر ہے۔واضح رہے کہ یہ مرض پہلی بار 2012ءمیں سعودی عرب میں رپورٹ ہوا تھا اور اس کے بعد یہ کئی ممالک میں پھیل گیا ہے۔