مالاکنڈڈویژن کے چھ اضلاع میں ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جائیں گے فضل حکیم خان

Published on June 10, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 696)      No Comments

f hakeem
سوات (یواین پی)سوات میں کمیونٹی ڈریون لوکل ڈویلیپمنٹ فنڈ (سی ڈی ایل ڈی)پر عمل درآمد کے سلسلے میں منگل کے روز چیئر مین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ آفیسر فنانس اینڈ پلاننگ جمعہ خان کے علاوہ متعلقہ پراجیکٹ کے افسران مراد علی،فیاض احمد ،ابرار خان اور جاویدخان نے شرکت کی ۔پلاننگ آفیسرنے اجلاس کو بتایا کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے 50کروڑ روپے اور یورپی یونین کی 64ملین یورو جس میں سوات کا حصہ دو ارب روپے سے زیادہ بنتا ہے کے تحت ملاکنڈڈویژن کے چھ اضلاع میں کمیونٹی کی شرکت سے پینے کے پانی ،صحت، تعلیم،مقامی سڑکوں ،پلوں ،زراعت اور ضلعی انتظامیہ کے دائرہ کار میں تمام دیگر شعبوں میں وی ڈی سیز اور سی سی بیز کی شرکت سے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جائیں گے ان منصوبوں میں کمیونٹی کا حصہ 10فی صد ہوگا جبکہ رضاکارانہ طور پر زیاد ہ حصہ کی بھی اجازت ہوگی ۔فضل حکیم خان نے اس موقع پر کہا کہ ضلع سوات کے طول و عرض میں دو ارب روپے سے زائد کی لاگت سے زندگی کے تمام بنیادی شعبوں میں معیاری کام کو یقینی بنایا جائے گا اور اس مقصد کے لیے ایک سخت اور موثر مانیٹرنگ نظام وضع کیا جائے گا ۔کام کے خرا ب معیار یا دھوکہ دہی کی صورت میں کسی بھی ذمہ دار کے ساتھ رعائت نہیں کی جائے گی اور غفلت یا کرپشن کی صورت میں سرکاری افسران ،غیر سرکاری تنظیموں کے عہدیداروں یا سی سی بیز و وی ڈی سیز کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ چیئر مین ڈیڈیک نے سوات کے عوام سے اپیل کی کہ وہ گاؤں اور محلے کی سطح پر منظم ہو جائیں اور اپنے اپنے علاقوں میں پانچ لاکھ تا پچیس لاکھ روپے مالیت کے منصوبوں کی منصوبہ بندی کرکے اس عظیم الشان پراجیکٹ سے بھر پور استفادہ کریں ۔انھوں نے کہا کہ ایمانداری اور خلوص سے کام کرنے والوں کی بھر پور حوصلہ افزائی بھی کی جائے گی ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes