بھارت کی ذہنیت اینٹی پاکستان ہے، رحمن ملک کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پریس کانفرنس

Published on June 11, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 328)      No Comments

6
اسلام آباد (یو این پی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ بھارت کی ذہنیت اینٹی پاکستان ہے، ایگزیکٹ اور بول ٹی وی پر تفصیلی بریفنگ کیلئے ایف آئی اے، پیمرا سمیت تمام متعلقہ فریقین کو طلب کیا ہے، وہ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پریس کانفرنس کر رہے تھے، ان کے ہمراہ ایم کیو ایم کے سینیٹر بیرسٹر سیف بھی موجود تھے، رحمان ملک نے کہا کہ بھارت سب سے بڑا دہشت گرد ہے جس نے بنگلہ دیش میں مکتی باہنی کے ساتھ مل کر لاکھوں مسلمانوں کا قتل عام کیا، بھارت کی ذہنیت پاکستان دشمنی پر مبنی ہے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ مشرقی پاکستان میں پاکستانیوں کے قتل اور پاکستان کو دولخت کرنے کے حوالے سے بھارتی کردار کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں جائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت بلوچستان میں بی ایل اے اور طالبان کو سپورٹ کر رہا ہے جس طرح اس نے مشرقی پاکستان میں مکتی باہنی کو سپورٹ کیا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes