چین اقتصادی تعلقات خطہ میں ترقی کا باعث بنے گے شہلا رضا

Published on June 12, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 489)      No Comments

OLYMPUS DIGITAL CAMERA
ٹیکسلا( یو این پی) ڈپٹی سپیکر سند ھ اسمبلی شہلا رضا نے کہاہے کہ پاک چین اقتصادی تعلقات خطہ میں ترقی کا باعث بنے گے پاکستان کے چین کیساتھ بڑھتے ہوئے تعلقا ت بھارت اور دیگر ممالک سے برداشت نہیں ہو رہے بھارتی حکومت کا جارحانہ رویہ قابل مذمت ہے مودی کے وزیراعظم بنتے ہی معلوم ہوگیا تھا کہ مستقبل میں بھارت سے خیر کی کوئی خبر نہیں آئے گی جموں کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرانا اورپاکستان زند ہ باد کے نعرے بھی بھارت سے برداشت نہیں ہوئے گلگت بلتستان انتخابات میں حکومتی مشینری کا بے دریغ استعما ل ہواوزیراعظم نواز شریف نے گلگت بلتستان میں سنی وزیراعلی بنانے کا اعلان کرکے فرقہ ورانہ تعصب کو فروغ دیا حکومت کیجانب سے انتخابات سے گلگت بلتستان میں غیر آئینی گورنر کی تعیناتی ، سنتالیس ارب روپے کے ترقیاتی پراجیکٹس کا اعلان اور ماروی میمن کیجانب سے وہاں کی تمام خواتین کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرم کے فارمز کی تقسیم درست اقدام نہیں پارٹی کے کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جلد پورے ملک اور بالخصوص پنجاب میں تنظیم سازی کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے واہ کینٹ میں مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاقبل ازیں شہلا رضا نے پیپلزپارٹی کے جیالے کارکن راجہ محمد خسر وکی وفات پر انکے بھائی مقصود خان سے اظہار تعزیت کیاجبکہ مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہلا رضا کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے گلگت بلتستان کو دو سال تک نظر انداز کئے رکھا تاہم انتخابات آتے ہی وزیراعظم اورانکی کابینہ نے سنتالیس ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے،لیپ ٹاپ سکیم،بی آئی ایس پی کا استعمال کرکے انتخابات جیتاجموں کشمیر میں پاکستانی پرچم کا لہرایا جانا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی بھارت سے برداشت نہیں ہوئے شہلا رضا نے کہا کہ پاک چین کوریڈور منصوبہ اور پاکستانی اقتصادی ترقی بھارت امریکہ اور دیگر ممالک سے برادشت نہیں ہورہی ۔انھوں نے کہا کہبجٹ میں مراعات یافتہ طبقہ کو نوازا گیا جبکہ غریب ملازمین اور محنت کشوں کو نظر انداز کیا گیا ، بھارتی حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہیں نہ صرف حکومت اور افواج پاکستان بلکہ ملک کی تماسیاسی و مذہبی جماعتیں اورپوری پاکستانی قوم حکومت پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،پاکستان کے اندرونی معاملات جو بھی ہوں پاکستان کی سالمیت اور بقا کے لئے ہم ایک ہیں، بھارتی حکومت کسی غلط فہمی میں مبتلا نہ رہے ہماے قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اسی دن کے لئے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا تھا، موجودہ حکومت نے نہ صرف عوام کو مایوس کیا بلکہ صوبوں میں بھی احساس محرومی پیدا کیا ،پیپلز پارٹی نے سابقہ دور حکومت میں نہ صرف محنت کشوں کی تنخواہ میں خاطر خواہ اضافہ کیا بلکہ بے روزگاری کے خاتمے کے لئے ٹھوس پالیسیاں مرتب کیں،صوبوں کو خود مختاربنایا عدلیہ اور،میڈیا کی آزادی، اور پارلیمنٹ کی بالا دستی کے لئے بھی پیپلز پارٹی کا کردار کسی سے ڈھکا چھپانہیں، پیپلز پارٹی کے جیالے کارکن راجہ خسرو کی وفات پر انکا کہنا تھا کہ پارٹی ایک جیالے اور نظریاتی کارکن سے محروم ہوگئی،انکی پارٹی اور جمہوریت کے لئے گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،اس موقع پر مزدور راہنما پیپلز لیبر بیورو کے مختار علی مخفی، سید توفیق حسین شاہ، سردار شانی شاہ کے علاوہ دیگر پارٹی عہدیدار بھی موجود تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme