پی ٹی وی کے سینئر سید شاکر عزیر کی عمر پردیے گئے حوالوں سے کوئی پیش رفت کیوں نہ ہو سکی

Published on June 13, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 682)      No Comments

11418570_1119238741423437_924563610_n
پرویز رشید کی جانب سے بھی اس کے متعلق کوئی جواب سامنے نہیں آیا
پاکستان ٹیلی وژن کے لیے بھی جے آئی ٹی بننی چاہیے
ایسے لوگ ملکی ساکھ کو بدنام کرنے کے علاوہ اپنے بنکوں میں رقم جمع کر رہے ہیں
لاہور(یواین پی) پی ٹی وی کے تمام سینٹرز پر اس طرح کے لوگوں کی وجہ سے سخت بے چینی ہائی جاتی ہے ان کے مطابق چونکہ پی ٹی وی سرکاری ادارہ ہے اور ایسے حساس ادارے میں جب اس طرح کے لوگ اپنی مفی سوچ کے ساتھ کام کر رہے ہیں ابھی بھی پی ٹی وی میں ایسے من پسند افراد کو من چاہی پوسٹوں پر فائز کیا جا رہا ہے جس کا تعلق بلاواسطہ یا بالواسطہ طور پر ایم ڈی یا ان سے جڑے من پسند افراد سے ہے وہ ان کی ہر جائزوناجائز خواہشات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیوں میں بھی ملوث ہیں جس کی مثال بڑے بڑے شوز اور اسٹوڈیوز میں باہر سے آلات کرائے کی مد میں منگواکر ایم ڈی کی رضا مندی سے بھاری قیمت ادا کر کے اپنا کمیشن رکھ کر پی ٹی وی کے مالی خزانے کو تباہ کر رہے ہیں جس کی تازہ مثال کراچی سینٹر پر رمضان کی ٹرانسمیشن ہے، جس کے سیٹ کی تیاری پرائیویٹ طور پر کی جا رہی ہے ایم ڈی سمیت دیگر شعبوں کے اعلی افسران، فنانس مینجر اور سینٹر پر مودجود دیگر افراداس کا حصہ بنے ہوئے ہیں جن میں جی ایم کراچی، ای پی ایم، سیکریٹری جی ایم ،ڈیزائن مینجر سمیت آصف راڈو، جوکہ ایم ڈی کے خاص آدمیوں میں شامل ہیں، وہ اس کام میں پیش پیش ہیں، ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ یہ کام پی ٹی وی کے یہی کہنہ مشق افراد کر سکتے ہیں اور اس سے قبل پی ٹی وی کی تاریخ میں کئی یادگار شوز،ایوارڈز،ٹرانسمیشن اور دیگر پروگرامز بڑے عمدہ طریقے سے کر چکے ہیں تو باہر سے کروانے کی کیا ضرورت پیش آئی یہی نہیں بلکہ باہر سے غیرمعیاری ڈرامے اور دیگر پروگرامزایسے خریدے جا رہے ہیں کہ جس سے پی ٹی وی کا معیار دن بدن گرتا چلا جا رہا ہے ،دیگر سینٹرز کے کارکنان بھی پروگرامز نہ ملنے پر ناراض ہیں اور چپ چاپ اپنی بھاری تنخواہیں حاضری لگانے کے بعد وصول کر رہے ہیں اُن کے مطابق یہاں پر پروگرامز ہی نہیں تو ہم کیا آئیڈیاز بھیج کر کیا کریں گے جبکہ اعلی قیادت نے پروگرام ہی نہیں بنانے ہم یہ بات کرتے کرتے تھک گئے ہیں کہ ہر سینٹرز سے معیاری پروگرامز شروع کیے جائیں پی ٹی وی سے وہ معیاری پروگرامز نہیں دکھائے جا رہے کہ جس سے پہلے کی طرح کا معیار نظر آئے،اس مسئلے کی جانب نہایت سنجیدگی سے اعلی قیادت کو سوچنا چاہیے اور نہایت حساس ادارے پاکستان ٹیلی وژن کے لیے بھی جے آئی ٹی بننی چاہیے جس میں ایسے لوگوں کوسامنے لایا جائے جو اس طرح کا کام کرکے ملکی ساکھ کو بدنام کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے بنکوں میں رقم جمع کر رہے ہیں، سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایسے سنگین مسئلے کی جانب نہ تو سینٹ نہ ہی کسی صوبائی یا وفاقی اسمبلی کے اجلاس میں اس کا ذکر کیا جاتا ہے،ایسے عناصر کے لیے سخت سے سخت ترین سزا تجویز ہونا چاہیے اورساتھ ہی ایسے چہروں کو عوام کے سامنے بے نقاب کیا جائے جو ٹیلی وژن جیسے حساس ادارے میں کام کر رہے ہیں، چند روز قبل چھپنے والی خبر پر ابھی تک پی ٹی وی کے سینئر سید شاکر عزیر کی عمر پردیے گئے حوالوں سے کوئی پیش رفت کیوں نہ ہو سکی اورپرویز رشید کی جانب سے بھی اس کے متعلق کوئی جواب سامنے نہیں آیا ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes