دیامر بھاشا ڈیم پاکستان کی ترقی کیلئے بہت اہمیت کا حامل ہے یعقوب ندیم سیٹھی

Published on November 7, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 297)      No Comments

\"mpa
مصطفی آباد/للیانی(یواین پی) دیامر بھاشا ڈیم پاکستان کی ترقی کیلئے بہت اہمیت کا حامل ہے ، حکومت اربوں ڈالر کے اس منصوبے کی تعمیر کیلئے بین الاقوامی تعاون کے ساتھ ساتھ اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد اس منصوبہ پر کام شروع کردیا جائے گا اور ہر قیمت پر یہ منصوبہ مکمل کیا جائے گا جیسا کہ ہم اپنے جوہری پروگرام کو جدید بنا لیا ہے اور ہماری معیشت اس منصوبہ پر منحصر ہوگی۔ عالمی بینک اس منصوبے کیلئے پاکستان کے ساتھ تعاون کریں ۔ ان خیالات کا اظہار ایم پی اے مسلم لیگ ن محمد یعقوب ندیم سیٹھی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ حکومت کو ورثہ میں سنگین چیلنجز ملے لیکن اس نے لاقانونیت، لوڈ شیڈنگ اور خراب معاشی مسائل کی بہتری کیلئے موثر اقدامات اٹھائے ہیں، حکومت اجتماعی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے اور نجی و سرکاری شعبہ اور ماہرین تعلیم اور بیرون ملک پاکستانیوں کے ساتھ شراکت داری قائم کرنا چاہتی ہے تاکہ یہ اہداف حاصل کئے جاسکیں۔ ندیم سیٹھی نے مزید کہا کہ ہجری سال کے آغاز میں اس عہد کے تجدید کرنی چاہیئے کہ ہم اسلامی شعار پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایک ایسے معاشرے کے حصول کیلئے سرگرم عمل رہیں گے جہاں باہمی محبت واخوت،بھائی چارے،ہمدردی،اتحاد ویگانگت کے جذبے پروان چڑھیں اور شدت پسندی،انتہا پسندی اور سماجی ومعاشرتی ناانصافیوں اور استحصال کی کوئی گنجائش نہ ہو۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes