لاہور(یواین پی) گزشتہ روز اداکار وہدایت کار خرم شہزاد کی نئی پنجابی فلم ’’عشق مذاق نئیں‘‘میں ان کے ساتھ بطور ہیروئن کام کرکے جہاں مجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا وہاں سین شوٹ کرواتے ہوئے بہت ہی اچھا لگا جسے میں مدتوں فراموش نہیں کر پاؤں گی ان خیالات کا اظہارفلم سٹار آفرین شہزاد نے یواین پی سے ایک انٹرویو کے دوران کیا انہوں نے مزید بتایا کہ نئی پنجابی فلم ’’عشق مذاق نئیں‘‘ میں میرا کردار چوہدری کی لاڈلی بیٹی کا ہے جو ایک غریب لڑکے کو دل دے بیٹھتی ہے میرے ساتھ ہیرو کا رول کرنے والے خرم شہزاد بہت شفیق اور محبت کرنے والے انسان ہیں انہوں نے کم عمری میں شوبز کی دنیا میں اداکار اور ہدایت کار بہت نام کمایا ہے آنے والے وقت میں ان کا نام فلم نگر میں بڑی اہمت کا حامل ہوگا فلم کی عکس بندی کے دوران پوری ٹیم کو ہینڈل کرنا ایک اچھے ہدایت کار کی خوبی ہوتی ہے جو ان میں موجود ہے رب کائنات سے دعا ہے کہ انہیں اپنے نیک مقاصد میں کامیابی وکامرانی ملے