بالاکوٹ(یواین پی) سیاحتی مقام ناراں میں تاریخ کی انوکھی ڈکیتی منظم گروہ بند گیٹ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مشہور ہوٹل کے بند کمروں کے تالے توڑ کر روتون رات30لاکھ سے زائد کا قیمتی سامان،واش رومز سے سامان سینٹری اور کچن وغیرہ کا تمام سامان بھی لوٹ کر لے گئے،پولیس انوکھی واردات پر چکرا کر رہ گئی،متاثرہ خاتون نے واردات کے ملزمان کو نامزد کر دیا،کاروائی پھر بھی ممکن نہ ہو سکی،واقعات کے مطابق ناراں کی تاریخ میں انوکھی ڈکتی کی واردات کے دوران منظم گروہ نے سیاحتی سیزن کے آغاز سے قبل پارک ہوٹل کے مرکزی گیٹ کے بند ہونے کا فائدہ اٹھا کر ہوٹل کے اندر داخل ہوئے اور راتوں رات8کمروں کے تالے توڑ کر کمروں کے اندر موجود قیمتی فرنیچر،کارپٹس باتھ روم میں نصب قیمتی سامان سینٹری سمیت کچن کے اندر کا تمام تر سامان بھی لوٹ کر لے گئے،ہوٹل کی مالکہ80سالہ خاتون مختیار بیگم بیوہ ریاض الدین سکنہ گارڈن ٹاؤن لاہور نے پولیس کو دیے جانے والے بیان میں مؤقف اختیار کیا ہے انہیں یقین ہے کہ واردات کے پیچھے اعجاز الدین،امتیاز الدین،سرفراز الدین پسران ریاض الدین اور عمر اعجاز ولد اعجاز الدین کا ہاتھ ہے جنہوں نے موسوفہ کی عدم موجودگی اور قفل زن ہوٹل کے مرکزی گیٹ و اندرونی کمروں کے لگے تالون کا فائدہ اٹھا کر راتوں رات سامان لوٹ لیا،مختیار بیگم کے مطابق انہوں نے مقامی پولیس کو وقوعہ سے متعلق آگاہ کر دیا ہے اور پولیس کو تحریری درخواست میں بھی ہونے والے نقسان سے آگاہ کر دیا ہے،،خاتون کے مطابق منظم گروہ کے افراد نے آٹھ کمروں کے تالے توڑ کر قیمتی فرنیچر اور تمام سامان سینٹری سمیت کچن کے برتنوں تک کو بھی نہیں بخشا،پولیس نے واقعے کی اطلاع کے بعد جائے وقوعہ کا تفصیلی معائنہ کرنے اور نقشہ وغیرہ مرتب کرنے کے بعد ابتدائی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے جبکہ متاثرہ خاتون80سالہ مختیار بیگم نے پولیس کی کارکردگی پر عدم اعتما کرتے ہوئے کہا کہ پولیس واقعہ کی ذرا بھر بھی دلچسپی نہیں لے رہی انہوں نے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ اور آئی جی خیبر پختونخواہ سے اپیل کی ہے کہ ان کے نقصان کا ازالہ ممکن بنا کر نامزد ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔