اسلام آباد اور گردونواح میں بارش سے موسم خوشگوار

Published on June 15, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 396)      No Comments

1
اسلام آباد(یو این پی)اسلام آباد اور گردو نواح میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔شہر میں کالی گھٹاوٴں نے ڈیرے ڈال لئے ،،مرجھائے چہرے کھل اٹھے۔مری میں بھی موسلادھار بارش سے وادی کا حسن مزید نکھر گیا۔اسلام آباد اور گردنواح میں اچانک موسم نے ایسی انگڑائی لی کہ شہر میں ٹھنڈک کا احساس ہونے لگا۔تیز آندھی چلی ،آسمان پر کالی گھٹاوٴں نے ڈیرے ڈال لئے اور سورج کی شعاوٴں کو زمین پر پڑنے سے روک دیا۔ تیز ہواوٴں کے ساتھ ساتھ بارش بھی ہوئی جس نے جڑواں شہروں کا موسم خوشگوار بنادیا اور چھٹی کا مزا دوبالا کردیا۔ مری اور پہاڑی علاقوں میں بھی موسلادھار بارش ہوئی جس نے وادی کا حسن نکھار دیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes