آصف علی زرداری تقریر کے دوران آپریشن ضرب عضب کا نام بھول گئے

Published on June 16, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 300)      No Comments

3
کراچی (یو این پی) سابق صدر آصف علی زرداری آپریشن ضرب عضب کا نام بھول گئے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور پانچ سال تک وطن عزیزکے صدر رہنے والے آصف علی زردری پاسنگ آﺅٹ پریڈ کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔خطاب کے دوران آپریشن ضرب عضب کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کی باری آئی تو سابق صدر کو آپریشن کا نام ہی بھول گیا اور انہوں نے اس موقع پر ضرب عضب کو ضرب امن کہہ ڈالا جس پر پیچھے کھڑے شخص نے ان کی توجہ دلائی جس پر آصف زرداری نے آپریشن ضرب عضب کا نام لیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes