مظفرآباد (یو این پی) آزاد جموں کشمیر حکومت نے نئے مالی سال کےلئے 68ارب روپے کا ٹیکس فری بجٹ پیش کیا۔ وزیرخزانہ کی بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کیا۔بجٹ وزیرخزانہ چودھری لطیف اکبر نے پیش کیا۔ بجٹ کا کل حجم اڑسٹھ ارب روپے ہے جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں تین فیصدزیادہ ہے۔ بجٹ میں ترقیاتی کاموں کےلئے پندرہ کروڑ روپے جبکہ تعلیم کے شعبے کےلئے ایک ارب دس کروڑ پچاس لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔