گرمی میں لسی کی مانگ میں اضافہ

Published on June 16, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,640)      No Comments

66
لاہور (یو این پی)گرمی کے موسم میں لسی سے بہتر کوئی مشروب نہیں،پنجاب کے ثقافتی مشروب کی تیاری بھرپور ایکسر سائیز بھی ہے،دہی میں دودھ مکس کرکے مدھانی سے رڑکا لگا کر لسی تیار کی جاتی ہے،ٹھنڈی ٹھار لسی گرمی کو بھگاتے ہوئے انسانی جسم کو فرحت بخشتی ہے،،موسم گرما کے آغاز پر ہی شہری صبح سویرے لسی کی دکانوں کا رخ کرتے ہیں اور اس سے گرمی دور کرتے ہیں۔دکانداروں کے مطابق کوئی دہی اور دودھ سے بنا ادھ رڑکا پسند کرتا ہے،تو کسی کی مانگ کھوئے اور مکھن کے پیڑوں والی لسی ہے جبکہ دیہاتیوں کا کہنا ہے کہ گرمی کا توڑ اصل لسی تو چاٹی والی ہوتی ہے۔طبی ماہرین کے مطابق شدید گرمی میں لسی کا استعمال انسانی جسم کے لئے انتہائی مفید ہے۔لسی کو پنجاب کا ثقافتی مشروب سمجھا جاتا ہے،گرمی میں یہ نہ صرف جسم کو راحت بخشتی ہے بلکہ جگر اور دماغ کو بھی ٹھنڈا رکھتی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme