وہاڑی(یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر وہاڑی ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو مقامی طور پر درپیش مسائل کے حل کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائیگا یہ بات انہوں نے پانے کمیٹی روم میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے قائم کردہ ضلعی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلا س میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر ، اوورسیز پاکستانیوں کے نمائندے سردار فاروق ڈوگر، ڈی ایس پی صدر سرکل وہاڑی نصراللہ وڑائچ، ڈی ایس پی لیگل قدیر انور،ڈی ایس پی بوریوالا ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مظہر حسین وٹو، مہر مشتاق احمد اور محکمہ مال کے افسران شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا کہ غیر ممالک میں مقیم پاکستانی اپنے وطن ، بیوی بچوں سے دور رہ کر خطیر رقم کا زرمبادلہ وطن بھجوا رہے ہیں جس سے ہماری زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ سے معیشت کو استحکام ملتا ہے اوورسیز پاکستانیوں اور ان کی فیملیزکے ساتھ مقامی طو رپر ہونے والی زیادتیوں کے ازالہ کے لیے حکومت نے ہر ضلع میں کمیٹی قائم کی ہے جو ان معاملات کی چھان بین کر کے بلاتاخیر مسائل کے حل کے لیے کام کرر ہی ہے انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ اوورسیز پاکستانیوں کی اراضی ،سکنی و زرعی پر کسی قبضہ کی اطلاع پر بلاتاخیر فوری کارروائی کر کے قبضہ واگزار کرایا جائے اور انہیں بلاجواز مقدمات میں الجھنے سے بچایا جائے اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہا کہ ضلعی پولیس پوری طرح چوکس ہے اورسیز پاکستانیوں کے پولیس سے متعلقہ مسائل کو فوری حل کیا جارہا ہے اوورسیز پاکستانیوں کی نمائندگی کرتے ہوئے سردار فاروق ڈوگر نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے فوری حل کے لیے ضلعی حکومت کے اقدامات کو سراہا