لاہور(یواین پی) سانحہ ماڈل ٹاؤن کو ایک سال پورا ہونے پر منہاج القرآن سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں یوم شہدا کی تقریب منائی گئی۔ ویڈیو لنک سے خطاب کرتے ہوئے طاہر القادری کا کہنا تھا 17 جون کے شہدا کے قاتل موجودہ حکمران ہیں۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کو انصاف لے کر دیں گے۔ طاہر القادری نے کہا سانحہ ماڈل ٹاؤن حکومتی سازش تھی بیرئیر ہٹانا تو ایک بہانہ تھا۔ علامہ طاہر القادری نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن نے وزیر اعلی شہباز شریف کو ذمہ دار قرار دیا پنجاب حکومت جواب دے کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ شائع کیوں نہیں کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شہدا ماڈل ٹاؤن کا خون کبھی معاف نہیں کریں گے اور سانحہ کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔