بجٹ سے صوبے میں ترقی و خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا، حنا پرویز بٹ

Published on June 18, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 452)      No Comments

777
حکومت نے جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کو مقدم رکھتے ہوئے آبادی سے زیادہ فنڈز مختص کئے ہیں‘ کاپنجاب اسمبلی میں خطاب
لاہور (یوا ین پی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ممبر صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ پنجاب کا بجٹ صوبے کے عوام کی پائیدار ترقی اور خوشحالی میں نمایاں کردار اداکرے گا اور صوبے میں ترقی و خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا۔مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کو مقدم رکھتے ہوئے آبادی سے زیادہ فنڈز مختص کئے ہیں۔ حکومت پنجاب نے اپنی عوام کو صاف پانی مہیا کرنے کیلئے ایک عظیم منصوبہ تشکیل دیا ہے۔اب ہمیں دھرنوں کی سیاست سے نکلنا ہوگا۔تمام سیاسی جماعتوں کو ملکی معیشت کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔وہ بدھ کے روز پنجاب اسمبلی میں بجٹ بحث میں خیالات کا اظہار کر رہی تھیں۔ حناپرویز بٹ نے وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کو کامیاب بجٹ پیش کر نے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کو مقدم رکھتے ہوئے آبادی سے زیادہ فنڈز مختص کئے ہیں۔حکومت پنجاب نے جنوبی پنجاب کی تعمیروترقی کیلئے 303 ارب 6کروڑ روپے کا تاریخی بجٹ مختص کیا ہے۔ بجٹ میں جنوبی پنجاب کیلئے 10 میگا پراجیکٹس کے لئے 300 ارب روپے سے زائد کا تخمینہ پیش کیا گیا ہے جس میں بہاولپور‘ بہاولنگر اور مظفر گڑھ کے علاقوں میں 4 ارب روپے کی لاگت سے غربت کے خاتمے کے لئے ’’جنوبی پنجاب غربت مکاؤ‘‘پروگرام شروع کیا جا رہا ہے جبکہ چولستان میں خصوصی وزیراعلیٰ ترقیاتی پیکج کے تحت تعمیروترقی پر ایک ارب 30 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے اپنی عوام کو صاف پانی مہیا کرنے کیلئے ایک عظیم منصوبہ تشکیل دیا ہے جبکہ عوام کو صاف پانی فراہمی کے اس منصوبے کا آغاز جنوبی پنجاب کے دیہات سے جلد کیا جا رہا ہے اور ہمارا عزم ہے کہ پنجاب صاف پانی پروگرام کے تحت آئندہ تین سالوں کے دوران 70 ارب روپے کی خطیر رقم سے صوبہ بھر کے دیہات میں 4 کروڑ سے زائد افراد کو صاف اور محفوظ پانی کی سہولت فراہم کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے لاہور میٹرو بس کے کامیاب منصوبے کے بعد راولپنڈی ٗاسلام آباد میں پاکستان میٹرو بس کا منصوبہ 44 ارب 85 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کر لیا ہے۔ میٹرو بس کی تعمیر کا اگلہ منصوبہ ملتان میں شروع کیا جا چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ تنقید کرنا سب کا حق ہے مگراپوزیشن تنقید برائے تنقید کی بجائے مثبت تنقید کرے تو ملک و قوم کو فائدہ ہوگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes