کالم نویس غیر جانبداری کا مظاہرہ کریں اور حق سچ لکھیں‘ سینیٹر مشاہد اللہ خان

Published on June 19, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 357)      No Comments

Senator Speech
کالم نویسوں کی حوصلہ افزائی اور نوجوان کالم نویسوں کیلئے کالمسٹ کونسل آف پاکستان کے اقدامات کو سراہتے ہیں، وفاقی وزیر
کالم نویسوں کو ہر ممکن سہولیات، تحفظ کی فراہمی، رہائشی سکیموں میں کوٹہ ، وظیفہ جات اور دیگر سہولیات کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے، ڈاکٹر غازی علوی
اسلام آبا د(یواین پی ) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں بلکہ متنازع علاقہ ہے ،بھارتی میڈیا اور سیاستدانوں کا رویہ منفی ہے،مسئلہ کشمیر کے حل اور پاکستان کی سالمیت کے لئے کالم نویسوں کا کردار انتہائی اہم ہے ،اسلام آباد میں کالم نویسوں کی قومی کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو جڑ سے اکھا ڑ پھینکیں گے ،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ، کالم نگار معاشرے میں مثبت رویوں کے فروغ میں کردار ادا کریں، کالم نویس حضرات کے لیے سی سی پی کا قیام وقت کی ضرورت اور مستحسن اقدام ہے،کالمسٹ کونسل آف پاکستان کی تقریب سے بانی چیئرمین ڈاکٹرشاہد غازی علوی مظہر برلاس ، ارشاد محمود ، محترمہ خدیجہ زرین ،حذیفہ رحمان اور دیگر کا خطاب‘تفصیلات کے مطابق کالمسٹ کونسل آف پاکستان(سی سی پی)کے زیراہتمام نیشنل سیمینار برائے کالم نویسی اور تقسیم انعامات کا انعقاد، سیمینار کی شاندار تقریب ایوان سرسید میں منعقد ہوئی جس میں ملک بھر سے آئے کالم نویس حضرات ،سول سوسائٹی اور معتبر افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی،تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سنیٹر مشاہد اللہ خان تھے،سینیٹر مشاہد اللہ خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں بلکہ متنازع علاقہ ہے ،آج کے دور میں کالم نویسوں کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا،مسئلہ کشمیر کے حل اور پاکستان کی سالمیت کے لئے کالم نویسوں کا کردار انتہائی اہم ہے، کالم نویس حضرات کے لیے سی سی پی کا قیام وقت کی ضرورت اور مستحسن اقدام ہے ،انہوں نے کالم نویسوں پر زور دیا کہ وہ حقائق پر مبنی کالم لکھیں اور معاشرے کی اصلاح میں اپنا کردار ادا کریں،معروف کالم نویس مظہر برلاس اور حذیفہ رحمان نے سی سی پی کے قیام کو سراہتے ہوئے کالم نویس حضرات کے لیے خوش آئند قرار دیا،اُن کا کہنا تھا کہ کالم نویس معاشرے کے استاد ہوتے ہیں،موجودہ حالات میں اہل قلم، کالم نگاروں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ معاشرتی تبدیلی میں اپناکردار ادا کریں، سدھن ایجوکیشنل کانفرنس کی چیئر پرسن محترمہ خدیجہ زریں نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ کالم نویس معاشرتی برائیوں کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں، سی سی پی کے قیام سے کالم نویس حضرات کو ایک نئی تقویت اور شعور ملے گا،سینئر کالم نویس و تجزیہ نگار ارشاد محمود نے کہا کہ کالم نگار معاشرے کے رہبر ہوتے ہیں،کالم نگاری نہ صرف ایک فن اور مختلف معاملات پر اپنے خیالات کے اظہار کا ذریعہ ہے،سی سی پی کے بانی چیئر مین ڈاکٹر غازی شاہد رضا علوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم سی سی پی کے پلیٹ فارم سے کا لم نویس حضرات کو ہر ممکن تحفظ،سہولیات کی فراہمی ،رہائش کے لیے ہاؤسنگ سوسائٹی کے قیام،سینئر کالم نویس حضرات کے لیے وظیفہ،کسی بھی حادثے،بیماری یا موت کی صورت میں مالی معاونت اور حوصلہ افزائی کے لیے تعریفی اسنادونقد انعامات کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے ،پروگرام کے آخر میں کالمسٹ کونسل آف پاکستان سی سی پی کے جنرل سیکر ٹری فیصل اظفرعلوی نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا،سیمینار میں کالمسٹ کونسل آف پاکستان کے عہدیداران مرکزی صدر ایم اے تبسم ،صدر پنجاب جاوید قصوری،چیئر مین ایکشن کمیٹی وسیم نذر،مرکزی نائب صدر امتیاز علی شاکر،فنانس سیکرٹری ساحر قریشی،ایگزیکٹیو باڈی کے عہدیداران ودیگر افراد نے بھی شرکت کی اور اس موقع پر نوجوان کالم نویس انجینئر اصغر حیات خان نے سی سی پی میں اپنی شمولیت کا اعلان بھی کیا، پروگرام کے اختتام پر مہمانوں کے اعزاز میں کالمسٹ کونسل آف پاکستان کی طرف سے ظہرانہ بھی دیا گیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes