جسٹس محمود مقبول نے ایان علی کی درخواست ضمانت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی

Published on June 19, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 848)      No Comments

33
لاہور (یو این پی) ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت جسٹس محمود مقبول باجوہ نے چیف جسٹس ہائیکورٹ کو بھجو ادی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمود مقبول باجوہ نے منی لانڈرنگ میں ملوث ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت کسٹم بنچ کو بھجوانے کی سفارش کرتے ہوئے کیس چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دیا۔جسٹس محمود مقبول باجوہ نے کیس کی سماعت کی تو ایان علی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزمہ ایان علی کے خلاف بے بنیاد الزامات کے تحت منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں کسٹم بنچ نہ ہونے کی بناء پر ضمانت کیس کو پرنسپل سیٹ پر منتقل کیا گیا مگر یہ کیس جسٹس عبدالسمیع خان پر مشتمل کسٹم بنچ کے روبرو سماعت کیلئے لگانے کی بجائے اس عدالت میں سماعت کیلئے لگا دیا گیا ہے جس پر جسٹس محمود مقبول باجوہ نے درخواست ضمانت کسٹم بنچ کو بھجوانے کی سفارش کرتے ہوئے کیس چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy