کراچی (یو این پی) ایم کیوایم ارکان نے وزیردفاع خواجہ آصف کے بیان پر قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کیا۔ خواجہ آصف سے معافی منگوائی جائے، ایم کیو ایم کا مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم نے وزیردفاع خواجہ آصف سے معافی نہ مانگنے تک بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا لیکن گزشتہ روز ایم کیوایم ارکان بجٹ اجلاس میں شریک ہوئے اور ایم کیو ایم کے رکن آصف حسنین نے کہا کہ وزیردفاع اپنی بات پر قائم ہیں کہ مہاجروں کے بارے اپنے بیان پر معافی نہیں مانگوں گا۔کبھی ہمیں مکھی، کبھی بھوکا ننگا، کبھی مکڑ اور کبھی تلیر کہا جاتا ہے۔ انہوں نے اجلاس سے واک آؤٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت خواجہ آصف سے معافی منگوائے۔جب تک خواجہ آصف معافی نہیں مانگتے، واک آؤٹ کرتے رہیں گے جس کے بعد ایم کیو ایم ارکان اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے۔