پی آئی اے نے شمالی علاقہ جات کیلئے نئی سروس شروع کر دی

Published on June 20, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 463)      No Comments
4
کراچی (یواین پی) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی ائیر بس اب زیادہ مسافروں کے ساتھ ہر روز اسکردو کیلئے اڑان بھرے گی۔ پی آئی اے کا ایک بڑا جہاز 100 سے زائد مسافروں کو شمالی علاقہ جات کی حسین ترین وادیوں کے گرد گھماتا اسکردو پہنچائے گا۔ فلک پوش چوٹیوں کے ساتھ وادی میں گھومتے ہوائی جہاز سے ان نظاروں کو دیکھیں تو زمین پر جنت کا گمان ہوتا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق نئی سروس سے سیاحت کو فروغ ملے گا اور مقامی افراد کو بہترین سہولیات میسر ہوں گی۔ پی آئی اے کی ائر بس سے اسکردو، استور اور شگر وادی کے مقامی افراد کے ساتھ ساتھ کاروباری اور ملازمت پیشہ افراد کو سہولت ملے گی۔
Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy