ٹیکسلا،منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاون جاری

Published on June 20, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 592)      No Comments

SANYO DIGITAL CAMERA
ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی /یو این پی)منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاون جاری ایس آئی محمد نذیر پنجوتھہ نے خفیہ اطلاع پرچھاپہ مار کر ملک آباد سے بھاری مقدار شراب برآمد کرلی ،پولیس کاروائی کے دوران جعلی دیسی گھی سے بھری سوزوکی پکڑی گئی،جعلی دیسی گھی حافظ آباد سے ایبٹ آباد سمگل کیا جارہا تھا،فوڈ انسپکٹر نے جعلی دیسی گھی کے نمونہ جات حاصل کر کے انھیں لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے بھجوا دیا، ڈرائیور اور سوزوکی پولیس کی حراست میں ، چھڑانے کے لئے سفارشوں کا تانتا بندھ گیا،رات گئے تک سفارشی فون کالوں کا سلسلہ تھم نہ سکا اہم سیاسی اور سرکاری شخصیات کے ملوث ہونے کے امکانات ، فوڈ انسپکٹر کو مقدمہ کے اندراج سے روکنے کے لئے دھمکی آمیز فونز،گدھڑ بھبکیوں سے گھبرانے والا نہیں قانونی تقاضے ہر صورت میں پورے کئے جائیں گے ، مضر صحت اشیاء کی سر عام بازاروں میں فروخت کو روکنے کے لئے قانون حرکت میں آئے گا ،عوام کو زہر کھلانے کی اجازت نہیں دے سکتے ، ٹیسٹ رپورٹ سامنے آنے کاروائی کی جائے گی ،فوڈ انسپکٹر شاہد محمود کا موقف ادہر پولیس نے منشایت فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے ،یکے بعد دیگرے پولیس کے چھاپوں کے دوران پانچ منشیات فروش دھر لئے گئے ،ملزم محمداکرام پر ناجائز اسلحہ کا مقدمہ درج ، تفصیلات کے مطابق ملک آباد کے علاقہ میں بدنام زمانہ منشیات فروشوں کیخلاف پولیس کے بھرپور کریک ڈاون کے بعد انکے سب ایجنٹ مسلسل منشیات فروشی کے کاروبار میں مصروف ہیں،سب انسپکٹر محمد نذیر پنجوتھہ کی سربراہی میں پولیس چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے پولیس کاروائی کے دوران چھ ملزمان مجاہدین ولد سیفور ساکن دڈھوک سیدو، وحید ساکن ملک آبادم،اورنگزیب، محمد صدیق ساکن ونی،غصنفر خان ساکن ملک آباد ، محمد اکرام کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں دیسی شراب ، چار کلو چرس ،جبکہ ملزم محمداکرام سے اسلحہ برآمد کر کے منشیات اور ناجائز اسلحہ ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے، ادہر سب انسپکٹر محمد نذیر پنجوتھہ نے میڈیا کو بتایا کہ قبل ازیں ملک آباد میں بدنامہ زمانہ منشیات فروش زرشاد ، کامران وغیر ہ کے اڈے پر چھاپہ مار کر منوں چرس ، ہیریون اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا خطرناک ملزمان کی گرفتاری کے بعد علاقہ میں لوگوں نے سکھ کا سانس لیا ہے تاہم ابھی بھی کچھ اسکے کارندے چھپ کر اس دھندے کو جاری رکھے ہوئے ہیں پولیس نے انکے خلاف سخت کریک ڈاون جاری رکھا ہو اہے انکا کہنا تھا کہ علاقہ کو ان منشیات فروشوں سے نجات دلاکر دم لیں گے جس کے لئے ڈی ایس پی ، ایس ایچ او ملک ساجد نے خصوصی ٹاسک پولیس افسران کو دے رکھا ہے ، ادہر پولیس چھاپہ کے دوران مارگلہ چیک پوسٹ سے جعلی دیسی گھی سے بھری سوزوکی کو پکڑ لیا گیا،سوزوکی میں جعلی دیسی گھی کے 59لوڈ تھے ، بتایا جاتا ہے کہ یہ جعلی دیسی گھی ٹیکسلا واہ کینٹ ہری پور م،ایبٹ آباد کی مارکیٹوں ہوٹلوں میں فروخت کیا جاتا تھا جس سے ہوٹل مالکان کم خرچ میں اپنا کچن مکمل کرتے تھے ، فوڈ انسپکٹر شاہد محمود نے موقع پر پہنچ کر مزکورہ دیسی گھی کے نمونے حاصل کر کے انھیں لیبارٹری ٹیسٹ کے لئے روانہ کردیا ، پولیس نے سوزوکی کے ڈروائیور زاہد کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ شروع کردی ادہر جعلی دیسی گھی سے لدی سوزوکی کے پکڑے جانے کی اطلاع پر باثر افراد اور اہم سرکاری عہدوں پر تعینات لوگوں کی سفارشوں کے تانتے بندھ گئے،پولیس کے ایس آئی حسیب کا موقف ہے کہ رپورٹ آنے پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی انھوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ ان لوگوں نے دنیا کو کوئی آدمی نہیں چھوڑا جس سے سفارش نہ کرائی ہو تاہم پولیس تما م تر قانونی تقاضے پورے کرے گی

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes