اسلام آباد(یواین پی) ایان علی منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیشرفت، ملک کے اعلیٰ ترین حساس ادارے نے ماڈل ایان علی تک رسائی مانگ لی۔ذرائع کے مطابق حساس ادارے کے حکام نے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے کہ ایان علی کرپشن کا پیسہ ملک سے اسمگل کرنے کی کوشش کررہی تھی اور یہی کرپشن کا پیسہ ہی ملک میں دہشتگردی کے لیے استعمال ہورہا تھا۔مافیا بشمول بعض اعلیٰ شخصیات کرپشن کے ذریعے دہشتگردی میں ملوث ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس ادارہ ماڈل گرل سے دہشتگردی کے زاویے سے پوچھ گچھ کریگا اورتفتیش کی جائے گی کہ کون کون سی سیاسی و اہم شخصیات کا ایان سے رابطہ تھا،ایان جیسی اور کتنی ماڈلز اہم شخصیات کا ناجائز پیسہ ملک سے باہر منتقل کرتی رہی ہیں جبکہ ایان علی کے موبائل نمبر کا ڈیٹا پہلے ہی سے حاصل کرلیا گیا ہے،ایان علی نے بلاول ہاؤس کے نمبروں سے بھی بیرون ملک کالز کیں۔واضح رہے کہ ایان علی کے دبئی میں رابطہ کار کا نمبر بھی حاصل کرلیا گیا ، دبئی میں یہی رابطہ کار کرپیشن کا پیسہ ایان علی سے وصول کرتا تھا۔