بھارتی اداکارہ جنیوا رائے کی فلمَ خوشبو جلد سینما گھروں کی زینت بنے گی

Published on November 7, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 613)      No Comments

\"jani
کولکتہ(یواین پی) بھارتی ادکارہ و گلو کارہ جنیوا رائے کی فلمَ خوشبوَ طویل انتظار کے بعد اب جلد ہی سینما گھروں کی زینت بن جائیگی اور ناظرین و شائقین بھی بہت بے صبری سے اس فلم کا انتظار کررہے ہیں فلم کی شوٹنگ تقریبا مکمل ہو چکی ہے بس کچھ نغموں کی ریکارڈنگ باقی ہے جو جلد ہو جائیگی یہ فلم دو زبانوں مشتمل ہے( اردو، بنگالی) یہ فلم مئی2014 میں ریلیز ہو گی فلم کی کہانی امراؤ جان ناول سے لی گئی ہے اس میں مرکزی کردار دلوں کی دھڑکن تیز کر دینے والی اداکارہ جنیوارائے کا ہے جو اس فلم میں ایک طوائف کا رول ادا کر رہی ہیں فلم میں اداکارہ نے غزلوں کی گائیکی بھی خود کی ہے اور ہیروئن بھی خود ہیں اور چند نغمے بھی خود گائے ہیں جنیوارائے وہ واحد بھارتی اداکارہ ہیں جنہوں نے چند سالوں میں اپنے پرستاروں کی تعداد میں بلا کا اضافہ کیا ہے گلوکارہ نے سلگتی غزلیں اس اندازمیں سنائی ہیں کہ وہ سامعین کے دلوں پر راج کرتی ہیں اب وہ فلمی میدان میں بھی اپنی اداکاری کا جادو جگائیں گی جو سر چڑھ کر بولے گا

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme