اسلام آباد (یواین پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں کامیابی پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ اتوار کو اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعظم محمد نواز شریف نے بالخصوص یاسر شاہ کی کارکردگی کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ ٹیم سیریز کے بقیہ میچوں میں اپنی اچھی فارم کو برقرار رکھے گی۔