جھنگ منڈی شاہ جیونہ میں خبر کا موقف جاننے کی کوشش پر واپڈ اہلکاروں کا صحافیوں پر تشدد

Published on June 22, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 686)      No Comments

pic
جھنگ (یواین پی)جھنگ منڈی شاہ جیونہ میں خبر کا موقف جاننے کی کوشش پر واپڈ اہلکاروں کا صحافیوں پر تشدد ۔کیمرے توڑ دئے اور حبس بے جا میں رکھا ،جھنگ کی صحافی برادری سراپا احتجاج ۔تفصیلات کے مطابق جھنگ منڈی شاہ جیونہ کے علاقے موضع حاصل پور میں 6دن سے بجلی بند تھی جس پر اہل علاقہ نے احتجاج کیا احتجاج ریکارڈ کر نے کے بعد جب صحافی صفدر وسیم ،جاوید اقبال اور ریاست ہاشمی اپنے کیمرہ مین محمد امجد کے ہمراہ ایس ڈی او ناصر عباس سیال سے موقف لینے کے لئے گئے تو وہاں پر ایس ڈی او ،میٹر انسپکٹر ظفر ،لائن سپرنٹنڈنٹ انصر گادھی اور میٹر ریڈر ثقلین نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ صحافیوں کو تشدد کا نشا نہ بنایا اور کیمرے توڑ دئے اور حبس بے جا میں رکھا پولیس کے آ نے پر ان کی جان بخشی ہوئی ۔واقعہ کی جھنگ پریس کلب کے ممبران و عہدیداران سمیت ینگ یونین آف جرنلسٹ کے عہدیداران اور ممبران نے پر زور مذمت کی ہے اور وزیر اعلی میاں شہباز شریف ، وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف اور ڈی پی او جھنگ سمیت دیگر حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes