ظالمانہ طریقے سے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہےصدر گلوبل روہنگیا سینٹرعبداللہ سلامت

Published on June 23, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 339)      No Comments

llll
اسلام آباد (یواین پی)روہنگیا مسلمانوں کی نمائندہ تنظیم گلوبل روہنگیا سینٹر نے پاکستان کی اقوامِ متحدہ میں مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی جانب سے پیش کردہ قرارداد کی او آئی سی میں متفقہ منظوری کو اعلیٰ الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے، ڈاکٹر ملیحہ لودھی کے نام لکھے گئے شکریہ کے خط میں صدر گلوبل روہنگیا سینٹر عبداللہ سلامت معروف نے اس مثبت اقدام کو عالمی منظرنامے میں پاکستان کا قائدانہ کردار قرار دیتے ہوئے کہا کہ یو این سیکرٹری جنرل بان کی مون سے اقوامِ متحدہ کے اداروں، عالمی میڈیا اور خدمتِ انسانیت کیلئے کوشاں غیرسرکاری اداروں کو برمی صوبے راکھین میں آزادانہ رسائی فراہم کرنے کے حوالے سے بات چیت کی ضرورت ہے تاکہ عالمی برادری اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کرسکے کہ کس ظالمانہ طریقے سے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے، ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی جانب سے قرارداد نیویارک میں حالیہ منعقدہ سفارتی لیول کے اجلاس میں متفقہ طور پر منظور کی گئی تھی۔انہوں نے ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی روہنگیا مسلمانوں کے حوالے سے بیان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ روہنگیا مسئلے کی بنیادی وجہ انسانی حقوق کی پامالی اور روہنگیا مسلمانوں کی شہریت کی منسوخی ہے، انہوں نے اقوامِ متحدہ کی قرارداد نمبر 238/64اور یو این کمیٹی برائے حقوقِ اطفال کی2012 ؁ء کی سفارشات کے نفاذ کی اہمیت پر بھی زور دیتے ہوئے روہنگیا مسلمانوں کی شہریت کی بحالی کا مطالبہ کیا، روہنگیا راہنماء نے امید ظاہر کی کہ پاکستان عالمی برادری کی مدد سے برمی حکومت پر سفارتی دباؤ جاری رکھے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme