سوات (یواین پی )سوات میں موسلادھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ، لوڈشیڈنگ کے مارے عوام کے چہرے کھل اٹھے ،سوات میں گرمی کی شدت اور ساتھ ہی بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کے دوران باران رحمت کا سلسلہ جاری ہے اور ہفتہ کے بعد پیر کی شام بھی سوات کے مرکزی شہرمینگورہ اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جو دیر تک جاری رہی ، بارش کی وجہ سے ٹھنڈی ہوائیں چلنا شروع ہوئیں جس کی وجہ سے موسم خوشگوار ہوگیا اور شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا ۔