وزیراعظم کی ہدایت پر عوام کو ریلیف دے رہے ہیں،عابد شیر علی

Published on June 24, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 383)      No Comments

06
اسلام آباد (یواین پی) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر عوام کو ریلیف دے رہے ہیں،کوشش ہے کہ سحر و افطار کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ ہو، وہ اعلیٰ حکام کے ساتھ میڈیا کو بریفنگ دے رہے تھے۔ عابد شیر علی نے کہا کہ سسٹم کی خرابی کی وجہ سے بعض مقامات پر بجلی کی فراہمی تعطل کا شکار ہو جاتی ہے۔ ماضی کی حکومتوں نے پاور سیکٹر پر توجہ نہیں دی۔ ہم عوام کے سامنے جوابدہ ہیں۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ سے لوگوں کو جو تکلیف پہنچی ہے اس پر معذرت کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سحر و افطار میں لوگوں کی شکایات سننے کے لئے ہم خود آن لائن ہوتے ہیں۔ ٹرانسفارمر جل جانے یا خراب ہو جانے سے بجلی آٹھ سے دس گھنٹے بند رہتی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes