گرانفرو ش کے خلاف سخت کا رروائی کی جا ئے گی علی عنان قمر

Published on November 8, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 293)      No Comments

\"8-11-2013\"
وہاڑی( یو این پی) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ریو نیو وہاڑی علی عنان قمر نے کہا ہے کہ پنجاب حکو مت وزیر اعلیٰ پنجاب میا ں شہبا ز شریف کی ہدایت پر مقررہ نرخوں پر اشیاء فروخت یقینی بنا نے کے لیے نئے میکنزم کے تحت اقدامات کر رہی ہے ، پٹرول و ڈیزل سمیت اشیائے خوردو نوش کے گرانفرو ش کے خلاف سخت کا رروائی کی جا ئے گی یہ بات انہوں نے ضلع کونسل میں ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہی ، اجلاس میں ای ڈی او زراعت شہزاد صابر ، ای ڈی او کمیو نٹی ڈویلپمنٹ چودھری محمد سلیم ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر عبدالمجید چشتی ، اسسٹنٹ کمشنر ملتان تنو یر یزدان ، اسسٹنٹ کمشنر بوریوالہ سیف اللہ ساجد ، اسسٹنٹ کمشنر میلسی اصغر مجید بلو چ ، ٹی ایم او وہاڑی محمداظہر ، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی راؤ ند یم اصغر ، صدر انجمن تا جران ارشاد حسین بھٹی ، شیخ محمد سلیم ٹیپو ، شیخ محمد اصغر ، شیخ محمد شہباز ، کنز یومر ایسو سی ایشن کی نوشین ملک ، عظمیٰ سلیم ، صبوح حسن و دیگر ممبران مو جو دتھے ، اجلا س سے خطاب کر تے ہوئے علی عنا ن قمر نے کہا ہے کہ ضلعی سطح پر پرائس مجسٹریٹس اشیاء کی قیمتیں اعتدال پررکھنے کے لیے گرانفروشوں کے خلاف سخت کا رروائی کریں انہوں نے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹیوں کو ہدایت کی کہ وہ حکو مت کی ہدایت کے مطابق سبز ی و فروٹ منڈی میں نیلا می کے عمل میں خو د شریک ہوں اور مارکیٹ کمیٹی کے ایڈمنسٹریٹرزبھی ہفتہ میں تین مرتبہ اس عمل کو ما نیٹر کریں ، نیلا می کے بعد رو زانہ 8بجے رپورٹ ڈی سی او آفس بھجوائی جا ئے ، اور دکا نداروں کو سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کے دستخطوں والی پرائس لیٹ اور پر ائس کارڈ جاری کیے جا ئیں اور دکا نداروں کو پا بند کیا جا ئے ، کہ وہ ریٹ لسٹیں نمایاں مقام پر آویزاں کریں اور پھل ، سبزی کی تصویروالے ریٹ کارڈ متعلقہ سبزی یا پھل پر نما یا ں کریں انہوں نے صارفین کے نما ئندوں سے کہا کہ وہ اس حوالہ سے اپنی تجاویز دیں

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes