سید نافاروق اعظمؓ تاریخ اسلام کے ماتھے کا جھومر ہیں

Published on November 8, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 496)      No Comments

\"1\"
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)سید نافاروق اعظمؓ تاریخ اسلام کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ آپ کے اسلام قبول کرنے سے کفرکی گردن ٹوٹ گئی۔ حضورﷺ نے حضرت سید نا فاروق اعظمؓ کو غلاف کعبہ رو رو کر مانگا ۔ ان خیالات کا اظہاراللہ وسایا جامی نے اہلسنت والجماعت کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ضلع بھر سے وکلاء، تاجر، سول سوسائٹی کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں قاری اسحاق رحیمی، مولانا محمد اعظم، مفتی زبیر یوسف، مولانا مشتاق احمد سدھانوی، مولانا طاہر محمود قصوری، شیخ سجاد احمد ایڈووکیٹ، چوہدری انور مقارب خاں، چوہدری اسلام جمیل خاں، قاری رسالدین ، مولانا شمس الرحمان معاویہ ودیگر مقررین نے کہا کہ سید نا فاروق اعظمؓ کے سیرت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سید نا فاروق اعظمؓ کی چاہتوں کو اللہ نے قرآن میں محفوظ کیا۔ تقریب میں یکم محرالحرم کو چھٹی کی قرار داد پیش کی جسے مشترکہ طور پر پاس کر لیا گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题