رمضان بازار وں کے انعقادکا مقصد عوام کو معیاری اشیاء کی فراہمی مناسب داموں پر یقینی بنانا ہے، ڈی سی او خانیوال

Published on June 25, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 498)      No Comments

1433389746-RAMADAN-BAZAR-400x238
عبدالحکیم(یواین پی ) رمضان بازار وں کے انعقادکا مقصد عوام کو معیاری اشیاء کی فراہمی مناسب داموں پر یقینی بنانا ہے، ڈی سی او خانیوال خالد محمود شیخ نے رمضان بازار عبدالحکیم کا دورہ کیا انہوں نے مختلف اشیاء کے وزن چیک کیئے اشیاء خوردونوش کے معیار و مقدار اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیااس موقع پر انہوں نے کہا کہ رمضان بازار وں کے انعقاد کا مقصد عوام کو معیاری اشیاء کی فراہمی مناسب داموں پر یقینی بنانا ہے اسی مقصد کے تحت خادم اعلیٰ پنجاب صوبہ بھر میں متعدد رمضان بازاروں کا انعقاد کرواکر خطیر رقم صرف کرچکے ہیں انہوں نے دیگر مارکیٹ کے ریٹس پر بھی نظر رکھنے رمضان بازار کو مزید خوبصورت بنانے ،معذور افراد کیلئے بیٹھنے کے انتظامات کرنے بارے ہدایات دیں،قبل ازاں انجمن کریانہ کے صدر خالد حسین میؤ اور ہیومن رائٹس کے صدر چودھری جان محمد شہزاد نے ڈی سی او خانیوال کو شکایت کی کہ عبدالحکیم کے کچاکھوہ ،فیصل آباد،ملتان اور ریلبازار میں کئی ماہ سے زیر تعمیر سڑکوں کا کام سست روی کا شکار ہے عوام کو شدید مسائل کا سامنا ہے جس پر انہوں نے چیف آفیسر عبدالحکیم اعجاز خان پہوڑ کو مسائل حل کرنے کی ہدایات دیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog