یہ الله کی باندھی ہوئی حدیں ہیں اور جو شخص الله اور اُس کے رسول کے حکم پر چلے اُسے بہشتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی ان میں ہمیشہ رہیں گے اور یہی ہے بڑی کامیابی (13) اور جو شخص الله اور اس کے رسول کی نافرمانی کرے اوراُس کی حدوں سے نکل جائے اسے آگ میں ڈالے گا اس میں ہمیشہ رہے گا اور اس کے لیے ذلت کا عذاب ہے (14) ۔